بارش ہوئی، انگلینڈ 44 رنز سے جیت گیا

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت میزبان ٹیم نے چوالیس رنز سے جیت لیا۔

میچ بارش کے باعث متاثر رہا اور کافی دیر روکے رہنے کے بعد فیصلہ انگلینڈ کے حق میں آگیا۔

پاکستان کے 261 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے پُراعتماد آغاز کیا تاہم ایلکس ہیلز پانچ رنز بناکر عمر گل کا شکار بن گئے۔

جیسن رائے 65 رنز بناکر نواز کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ کو 61 رنز پر اظہر علی نے رن آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے 34.3 اوور میں 3 وکٹوں پر 194 رنز بنائے جس کے بعد بارش نے مزید کھیل نہیں ہونے دیا۔

اس سے پہلے اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو چھٹے اوور میں صرف 25 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گرگئی۔ شرجیل خان 16 رنز بناکر وڈ کا شکار ہوگئے۔

ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکام رہنے والے حفیظ کی پہلے ون ڈے میں بھی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ صرف 11 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

بابر اعظم نے اس موقع پر کپتان اظہر علی کا ساتھ دیا تاہم وہ 40 رنز بناکر عادل رشید کا شکار بن گئے۔

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جو 82 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد سرفراز احمد کی 55 رنز کی اننگز نے سکور بورڈ کو مزید آگے بڑھایا۔

پاکستان مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز تک محدود رہا۔

انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 2 جبکہ ووکس، وڈ، پلنکٹ اور روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: