اٹلی کا خوفناک زلزلہ، تاریخی شہرملیا میٹ

اٹلی کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلے سے 120 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

italy earth quake

اطالوی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ گئی، جس کا مرکز ’’پیراگیا‘‘ شہر کے جنوبی مشرق میں 76 کلومیٹر کے فاصلے پر زمین کی 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

a8ffc5ba-b8c9-4ff3-9642-f12f70c4aa4a

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں، اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد لوگ منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہیں۔

italy earth quake

ایک مقامی اخبار کے مطابق روم میں عمارتیں 20 سیکنڈ تک لرزتی رہیں، اماٹریس نامی قصبے کے میئر نے میڈیا کو بتایا کہ قصبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، سڑکیں بند ہو گئی ہیں، کئی لوگ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جبکہ پل گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

italy earth quake

اٹلی کے شہری دفاع کے ادارے نے اس زلزلے کو شدید ترین قرار دیا ہے، حکام نے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: