ٹوکیو 2020، اولمپکس پرچم پہنچ گیا

ٹوکیو نے 2020 اولمپکس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اسی سلسلے میں اولمپکس کا پرچم بدھ کے روز ٹوکیو پہنچادیا گیا۔

ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکی، جاپان اولمپک کمیٹی کے صدر تاکیدا سنیکازو، جاپان اولمپک ٹیم کے کپتان ساؤری یوشیدا اور نائب کپتان کائی سوکی یوشیرو نے ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ پر اولمپک پرچم کو وصول کیا اور اسے جاپان اولمپک پرچم کے ساتھ لہرایا۔

اس موقع پر ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکی نے اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز کو بہترین طریقے سے منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پرچم کو وصول کرنے کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

tokyo flag reception - Copy

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: