جی ٹوئنٹی کانفرنس چینی شہر ہانگزو توجہ کا مرکز

محمد ارشد قریشی

دنیا کے آٹھ صنعتی طور پر ترقی یافتہ ملکوں نے ’’جی ایٹ‘‘ یعنی آٹھ عظیم کے نام سے ایک تنظیم قائم کی تھی جس میں بعدازاں مزید 12صنعتی ممالک کو شامل کر کے اب اس کو ’’جی ٹوئنٹی‘‘ یعنی 20 ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم بنا دیا گیا جس کے اب تک  مختلف ممالک میں 10 اجلاس ہوچکے ہیں ۔

اس گروپ کا   گیارہواں اجلاس  چین کی میزبانی میں  04 سے 05 ستمبر کو چین کے صوبہ جیانگ کے مشرقی شہر ہانگزو  میں ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے ہانگزو  دنیا کی توجہ کا مرکز بنا  ہوا ہے ۔چینی صدر شی جن پنگ کی  دنیا بھر کے سربراہان سے ملاقاتیں اور عالمی معیشت کی مضبوطی کے لئے اقدامات قابل ستائیش ہیں۔

2014 میں آسٹریلیا  کے شہر  برسبین میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 2016 میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس  کی میزبانی چین کرے گا۔ اس سال کے آغاز سے ہی چین ہانگزو کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہے چین کی ہمیشہ سے  روایت  رہی ہےکہ وہ ایک مضبوط اور مستحکم پالیسی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ مشوروں اور رائے کا احترام کرتا ہے اور ہر جائز بات کو تسلیم کرتا ہے ۔

چین کی ہانگزو کانفرنس  میں  یقینی کامیابیوں کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  چین اس جی ٹوئنٹی کانفرنس سے پہلے اب تک چین کے 20شہروں میں 60سے زائد پروگرام منعقد کر چکا ہے  جس میں کئی بینک کے گورنروں ، مالیاتی اداروں  کے سربراہان ،کئی ممالک کے وزیروں  کے ساتھ مشاورت کی گئی۔

اس کے علاوہ جی ٹوئنٹی کانفرنس کی مناسبت سے  دی لیبر ٹوئنٹی ، دی  تھنک ٹینک ٹوئنٹی،دی یوتھ ٹوئنٹی،دی وومن ٹوئنٹی اور سول ٹوئنٹی کے اجلاس منعقد کئے گئے ۔ اس کے علاوہ  جی ٹوئنٹی گروپ کے  ممبران ، عالمی تنظیموں اور اس کانفرنس میں مدعو مہمان ممالک سے مشاورت کرچکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

چین اور کینیڈا کا جی ٹوئنٹی کانفرنس میں کلیدی کردار ہے  کینیڈا جی ٹوئنٹی گروپ کا بانی رکن بھی ہے اب سے  20سال پہلے   سابق کینیڈین وزیر خزانہ  پال مارٹن نے  ایشیائی مالیاتی بحران کے تناظر میں  ایک جی ٹوئنٹی گروپ کی ضرورت کو محسوس کیا۔ 2010 میں کینیڈا کی میزبانی میں ٹورنٹو میں جی ٹوئنٹی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں چینی  صدر نے شرکت  کی۔ اب  ستمبر میں چین کے شہر ہانگزو میں منعقد کی جانے والی کانفرنس میں کینیڈا کے وزیراعظم   بھی شرکت کررہے ہیں ۔

چین کے ہانگزو شہر میں دنیا کی  مضبوط   معیشت کے حامل بیس ممالک کے  سربراہان گیارھویں مرتبہ سر جوڑ کر بیٹھیں گے  جی ٹوئنٹی کانفرنس میں مالیاتی شعبوں میں جدت کے لیئے  ایجنڈے میں چار نکات شامل  ہیں جن میں  پائیدار ترقی، بدعنوانی مخالف پالیسیاں،کثیر جہتی تجارتی حمایت اور غربت میں کمی اور اصلاحات  ،پاکستان سمیت پوری دنیا کی نظریں اس نہایت اہم جی ٹوئنٹی کانفرنس پر لگی ہیں  کیونکہ چین اور مغرب کے درمیان افہام و تفہیم کی کمی  روایتی طور پر کشیدگی   کا باعث ایک مسئلہ رہا ہے اور مغرب ایک مشکوک انداز میں چین کو دیکھتا ہے ۔

ہانگزو کانفرنس ممکنہ طور پر  مغرب اور چین کے باہمی تعلقات کی طرف ایک مثبت قدم کے آغاز کا باعث ہوسکتی ہے ۔ دوسری طرف برطانیہ میں ریفرنڈم کے نتیجے میں یورپی یونین سے علیحدگی  کے فیصلے کے  اثرات کو بھی مدنظر رکھا جارہا  جبکہ جنوبی بحیرہ چین کا مسئلہ بھی چین کی ترقی سے منسلک ہے  جس کے  بارے میں ایک متنازع اور یک طرفہ فیصلہ عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے  سنا دیا گیا جسے چین نے یکسر قبول کرنے سے انکار کردیا جب کہ امریکہ کا جھکاؤ چین مخالف فیصلے کے حق میں ہے ۔

جی ٹوئنٹی  گروپ کے وُزرائے خزانہ نے چینی شہر چینگ ڈو میں منعقدہ اپنے اجلاس میں عالمی معیشت پر تبادلہٴ خیال کرتے ہوئے  ٹیکسوں سے متعلق پالیسیوں کو بہتر بنانے پر زوردیا ہے چینی وزیر خزانہ لُو جی وائی نے  اس موقع پر کہا کہ عالمی معیشت ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں مالیاتی بحران کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہورہے ہیں۔

انہوں نے جی ٹوئنٹی گروپ  پر زور دیا کہ وہ ایک نئے بین الاقوامی  ٹیکس نظام کی تائید و حمایت کے سلسلے میں قائدانہ کردار  ادا کرے۔یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے کھلے عام ٹیکسوں کے بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی بات کی ہے۔

چین دنیا بھر کے معزز مہمانوں کا استقبال کرنے کو تیار کھڑا  ہے ۔ پاکستان جو کہ چین کا آئرن دوست کہلاتا ہے۔ اسے بھی اس اہم کانفرنس سے بہت سی امیدیں وابستہ  ہیں   اور امید کرتا ہے کہ  یہ کانفرنس پوری دنیا کے لیئے   بہتری لائے گی۔  طویل مدتی استحکام کی راہ  ہموار ہوگی  آنے والی نسلوں کے لیئے  ترقی اور روزگار کے اچھے مواقع  پیدا ہوں گے۔

 

محمد ارشد قریشی فری لانس صحافی، کالم نگار، بلاگر اور شاعر ہیں

انٹرنیشنل ریڈیو لسنر زکلب کے صدر

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے پروگرام مونیٹر

فاورق آباد اور نئی لگن کے بیوروچیف کراچی ہیں

ہماری ویب رائٹرز کلب کی گورننگ باڈی کے رکن بھی ہیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: