عامر خان باپ کے کردار میں نظر آئیں گے 

بالی ووڈ کے مسٹرپر فیکشنسٹ عامر خان یوں تو ہر فلم کے کردار میں بخوبی ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے باعث ان کی فلمیں کئی کروڑوں کا بزنس بھی کرتی ہیں لیکن اب وہ ایک ایسا کردار نبھانے جارہے ہیں جو چیلنجنگ ہونے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں ایک تاریخ رقم کرے گا۔

عامر خان اب ہیرو کی جگہ ہیرو کے باپ کا کردارنبھائیں گے جو ان کے مداحوں کے لئے حیران کن ہے کیونکہ اب تک عامر خان کو بطور ہیرو اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنیل دت کے کردار کی آفر کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور ادا کریں گے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: