فاٹا کی حیثیت، قومی بحث کرائی جائے، فیصلہ

وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز ، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام ہوئے ۔

اجلاس میں فاٹا اصلاحات کمیٹی نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے چار بنیادی سفارشات پیش کر دیں ۔ رپورٹ کے مطابق عوام کی اکثریت فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانے کی حامی ہے ۔

پہلی تجویز کے مطابق فاٹا کی موجودہ حیثیت برقرار رکھتے ہوئے عدالتی و انتظامی اصلاحات کی جائیں ۔ دوسری تجویز کے مطابق گلگت بلتستان کی طرز پر فاٹا کونسل تشکیل دی جائے ۔ تیسری تجویز کے مطابق فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے جبکہ چوتھی تجویز کے مطابق فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کر کے ہر ایجنسی کو ضلع بنا دیا جائے ۔ سفارشات پر مزید بحث کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخواہ کا حصہ بنانے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موثر بنانے اور سیکورٹی فورسز کی واپسی ممکن ہو سکے گی ۔

وزیراعظم نوازشریف  نے  اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک سے ہر صورت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔دہشت گردی کا مسئلہ پاکستان کی بقا سے جوڑ ہوا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا صوبائی اور وفاقی ایجنسیوں کی کوششوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: