فاٹا اصلاحات پر سیاسی و عسکری فیصلہ آج متوقع

فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر عسکری و سیاسی قیادت آج فیصلہ کرے گی۔ فاٹا اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات میں 4 تجاویز پیش کی ہیں۔ پہلی تجویز میں فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنانے کا کہا گیا ہے۔ دوسری تجویز میں فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کی سفارش کی گئی۔ سفارشات میں فاٹا کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ چوتھی تجویز میں فاٹا کونسل تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

FATA

 فاٹا کی نوجوان نسل، سول سوسائٹی اور تاجر برادری خیبر پختونخوا کا حصہ بننے کے حامی ہیں۔ قبائلی عمائدین موجودہ حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ نئے صوبے کی حمایت کرنے والی کی تعداد بہت کم ہے۔ انتظامی امور میں مسائل کے باعث فاٹا کونسل کی تجویز پر بھی فاٹا کی اکثریت متفق نہیں ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: