کیا متحدہ نے الطاف حسین کو مائنس کردیا؟

یہ ایک ایسا سوال ہے جو آج پاکستان کے ہر شہری کی زبان پر زد عام ہے مگر اس کاجواب ایم کیو ایم کے رہنماؤں سمیت کسی کو معلوم نہیں۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے اپنی پریس کانفرنس میں گزشتہ روز کے واقعے سے لاتعلقی کا اعلان تو کردیا مگر یہ نہیں بتایا کہ کیا وہ الطاف حسین کو بھی چھوڑ رہے ہیں یا نہیں۔

فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اب ایم کیو ایم سے متعلق تمام فیصلے پاکستان میں ہوں گے مگر ان کی پریس کانفرنس کرنے اور لاتعلقی کا فیصلہ بھی پاکستان رابطہ کمیٹی اور لندن رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں ہوا۔

اس کے بعد بھی پے درپے لندن سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے بیانات سے یہی لگتا ہے کہ الطاف حسین اب بھی ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور پریس کانفرنس کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا۔

واسع جلیل کی جانب سے جاری بیان میں بھی یہی کہا گیا ہے کہ فاروق ستار نے جو باتیں کیں مشاورت سے طے ہوئیں۔مصطفیٰ عزیز آبادی نے کہا کہ لندن اور پاکستان کے سیکریٹریٹ الگ ن ہیں ہیں اور متحدہ کے کنوینئر ندیم نصرت ہیں۔

ایک سوال جو اب اٹھایا جا رہا ہے  کہ کیا فاروق ستار نے لاتعلقی کا اظہار کر کے الطاف حسین کو بچایا؟ یاپھر یہ سب کچھ میئر انتخابات  اور  نائن زیرو سمیت ایم کیوایم کے دفاتر کھلوانے  کے لئے کیا گیا؟

farooq satr

اس سوال کے جواب میں ایم کیو ایم کے ہی سینیٹر میاں عتیق نے کہا فاروق ستار نے جو کہا ہم اس کی تائید کرتے ہیں مگر ایم کیو ایم کے بانی الطاف بھائی ہی ہیں۔نسرین جلیل کہتی ہیں  کہ الطاف حسین ایم کیوایم کے قائد اور بانی ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ فاروق بھائی نے پریس کانفرنس کا مقصد الطاف حسین کو غداری کے مقدمے سے بچانا ہے۔

 دوسری طرف حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی طبعیت اگر خراب ہے بھی تو اس میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ کیوں نہیں لگتا۔ اگر قائد ایم کیو ایم کو سیاست جاری رکھنا ہے تو الفاظ کا چناؤ درست کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے آئین کے مطابق الطاف حسین کے پاس یہ ویٹو پاورموجود ہے کہ رابطہ کمیٹی کے کسی فیصلے کو ختم یا رد کریں اور وہ جماعت کے سپریم لیڈر ہیں ۔ وہ کسی کو جماعت سے نکال بھی سکتے ہیں اور رکھ بھی سکتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: