پیسہ اور ٹی 20 باولرز کو تباہ کر رہےہیں، مگ گراتھ

آسٹریلیا کے  گلین مگ گراتھ بھارتی باولرز کی کوچنگ کے لئے مختلف شہروں کے دورے کر رہے ہیں۔

چنائی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فاسٹ باؤلر تیزی سے تباہ ہو رہے ہیں۔

بیگ باش اور آئی پی ایل ٹورنامنٹ کھیل کر کھلاڑی راتوں رات کروڑ پتی ہو جاتے ہیں۔

پھر وہ محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باولرز کی اب ذہنی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس سب کو ہضم کر سکیں۔ ایک لمبے کیئرئیر کے لئے محنت انتہائی ضروری ہے۔

اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو جلد ہی بطور باولر ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی باولرز کے نام لے سکتے ہیں لیکن یہ مناسب نہیں۔ بہتر ہے کھلاڑی خود اپنے ارگرد غور کریں۔
میگراتھ نے کہا کہ پیسہ ہمیشہ ثانوی ہونا چاہیے، کرکٹ میں پیسہ اہم نہیں ہوتا۔ سب سے اہم کھیل ہے۔ اگر کھیل سے محبت ہے تو پھر پیسہ ہمیشہ دوسرے نمبر پر رکھو۔ صرف اسی طرح کوئی بھی شخص عظیم کھلاڑی بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ کھلاڑی آج اچھا پیسہ کما رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: