داؤد کا نہیں ، ملیحہ لودھی کا گھر،سیکورٹی کونسل

عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجود گی پر بھارت نے سیکورٹی کونسل کو متعد بار ثبوت   فراہم کیے۔

بھارت نے اپنے آخری مراسلے میں  داؤد ابراہیم کے 9 گھروں کی نشاندہی کی تھی۔

ان گھروں میں سے تین مقامات کو سیکورٹی کونسل نے اب تک کلیئر قرار دیا ہے جبکہ باقی پر بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔

بھارتی مراسلے کے مطابق مرگلا روڈ ایف 6-2، گلی نمبر 22، گھر نمبر 7اسلام آباد داؤد ابراہیم کی رہائش گاہ بتایا گیا تھا۔ تاہم سیکورٹی کونسل نے کلیئر قرار دیا ہے۔ جوابی مراسلے کے مطابق یہ رہائش گاہ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی ہے۔

ادھر کراچی تین تلوار کلفٹن کے مہران اسکوائر  ،پردیسی ہاؤس 3اورڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5میں 6اے مکان کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ان تینوں کے بعد اب صرف 6مکانات کی تحقیقات باقی ہیں جبکہ باقی سب کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کونسل کے مراسلے میں یہ بات نہیں بتائی گئی کہ اس سب میں پاکستان نے کوئی مدد کی ہے یا نہیں، یا پھر سیکیورٹی کونسل نے اپنی وسائل سے تمام تحقیقات کو سرانجام دیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: