پاکستان کے حق میں بیان ، بھارتی اداکارہ پر غداری کا مقدمہ

بھارتی اداکارہ رامیا کا پاکستان کے حق میں بولنا بھارتی حکومت کو نہ بھایا ۔ اداکارہ پر بغاوت کا مقدمہ درج کرا دیا ۔ رامیا نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جہنم نہیں ، وہاں بھی ہمارے جیسے لوگ رہتے ہیں ، بھارت میں رہنا ہے تو مودی سرکار کی ہاں میں ہاں ملانا ہوگی نہیں تو سب کو غدار قرار دے دیا جائے گا ۔ ایمنسٹی انٹرنیشل کے بعد اب بھارتی اداکارہ رامیا کو بھارتی حکومت کی غلط بیانی کے خلاف بولنا مہنگا پڑگیا ، اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے پاکستان کو جہنم کہنے پر رامیا نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جہنم نہیں ، وہاں بھی ہمارے جیسے لوگ ہیں ، اداکارہ رامیا نے پاکستان میں سارک ینگ پارلیمنٹیرینز کانفرنس میں شرکت کی تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے ۔ اس سے پہلے بھارت میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تنظیم نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کی تھی ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: