قومی اسمبلی سے شروع ہونے والا ٹریکٹر ٹرالی کا شور فیصل آباد تک بھی جاپہنچا۔
شیریں مزاری اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے درمیان ابھی معافی کا تنازع چل ہی رہا تھا کہ وزیرمملکت پانی و بجلی بھی معاملے میں کود پڑے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے، ٹرالی ٹرالی ہوتی ہے۔ چاہے پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر۔
اسلم رئیسانی کے انداز میں خواجہ آصٖف بننے کے بعد انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی نہیں کہا تھا۔