الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

کراچی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مطابق مقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ایم کیو ایم کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے

اے آر وائی اور نیو نیوز کے دفتر پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کا مقدمہ بھی ایم کیو ایم کے خلاف درج کر دیا گیا ہے۔

پاکستان زندہ باد، متحدہ رہنماؤں کے ٹویٹ

متحدہ کی ویب سائٹ بھی بند

مقدمے میں فاروق ستار سمیت بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود افراد بھی نامزد کئے گئے ہیں۔

دنیاٹوڈے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ غداری کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

پیر کو ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی میں 8 افراد زخمی ہوئے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پولیس نے بارہ افراد کو گرفتار کیا جن میں سے ایک سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: