گوجرانوالہ کے علاقے شہباز کالونی میں محلہ داروں نے غیراخلاقی حرکات کا الزام لگا کر میاں بیوی سے انسانیت سوز سلوک کیا
محلہ داروں نے الزام لگایا کہ عاصم نامی نوجوان کے اپنی بیوی کی بہن سے ناجائز تعلقات تھے، اس کا علم اس کی اہلیہ کو بھی تھا۔
اہل علاقہ نے میاں بیوی کا سرعام منہ کالا کرکے انہیں جوتے مارے۔
واقع کی اطللاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات ملزموں کو حراست میں لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔