نائن زیرو مکمل سیل، عامر لیاقت زیر حراست

کراچی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو تلاشی کے بعد سیل کر دیا ہے ۔

الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریراورکارکنوں کوپرتشدد واقعات پراکسانےکےبعدرینجرزنائن زیرو میں داخل ہوئی اور خورشیدبیگم سیکریٹریٹ ،ایم پی اےہوسٹل اور نائن زیروکےاطراف میں گھروں کی تلاشی لی گئی ۔

اس سے متعلق خبر:     الطاف حسین کےپاکستان مخالف نعرے

متحدہ کے قائد کے گھر۔خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور ایم پی اےہوسٹل میں تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زیر حراست لیے گئے جس کے بعد نائن زیرو سمیت متحدہ کے کئی دفاتر کو تالے لگا دیئے گئے ۔

اس موقع پر ایم کیوایم کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ۔ گلشن معمار،گلشن اقبال ، گلستان جوہر ،جمشیدکوارٹر سمیت کئی علاقوں میں متحدہ کے دفاتر میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سندھ رینجرز کے اہلکار گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

سندھ رینجرز کی بھاری نفری آئی آئی چندریگر روڈ پر عامر لیاقت حسین کے دفتر پہنچ گئی،رینجرز اہلکاروں نے عامر لیاقت حسین کوگاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے کر چلے گئے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: