دہشت گردی آخری سانس لے رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد نواز شریف کا سیالکوٹ موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج سیالکوٹ میں ایک تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ سیالکوٹ والوں کے لیے 43 ارب کے منصوبے کی کوئی حثیت نہیں ہے۔ ایسے کئی منصوبے عوام پر قربان ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ موٹروے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ کر دے گی۔ اب خوشحالی پاکستان کے عوام کا مقدر بنے گی، اسے کوئی چھین نہیں سکتا۔ ہمارا راستہ خوشحالی اور سکون کا راستہ ہے۔ اگر استحکام چاہیے تو پھر فساد کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کے سفرمیں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن کینٹنر والے ترقی کا راستہ روک رہے ہیں۔ کینٹنر والے نہیں چاہتے کہ عوام خوشحالی کی زندگی گزاریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم لوڈشیڈنگ کو بھی ختم کر رہے ہیں۔ 2018ء تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ پاک چین راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی لے کر آئے گا۔

وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کے اندر دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ دہشت گردوں میں کوئی دم خم نہیں ہے، ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے۔ دلیری کے ساتھ جنگ لڑنے پر فوج، پولیس کے جوانون اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کا بنیاد رکھ دیا ہے۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر قومی خزانے پر کم سے کم بوجھ آئے گا۔ منصوبے پر اخراجات پاکستانی بینکوں سے قرضے پر کئے جائیں گے۔

منصوبہ لاہور بائی پاس سے شروع ہو کر سیالکوٹ سے 15 کلومیٹر مغرب تک ہوگا۔ موٹر وے 4 لائن پر مشتمل اور اس کی لمبائی 89 کلومیٹر ہوگی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: