ایک ایک سیکنڈ کا حساب ہو گا، رینجرز اور فوج کا بڑا ایکشن

کراچی میں ایم کیو ایم کارکنوں  کی ہنگامہ آرائی کے بعد رینجرز نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔شہریوں  کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے ۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہو گا۔حملہ آوروں سے حساب لیں گے۔

ادھر رینجرز نے شہر بھر میں گرفتاریاں شروع کر دیں ہیں جبکہ متحدہ کا  روز سے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ  بھی اکھاڑ دیا گیا۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اور فوج کی جانب سے کراچی میں ایک بہت بڑا ٓپریشن شروع ہونے والا ہے۔  ذرائع کے مطابق آج تک کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف اتنا بڑا آپریشن نہیں کیا گیا ہو گا۔ شہر میں صورت حال اس وقت کشیدہ ہوئی جب ایم کیو ایم کے قائد نے کارکنوں سے خطاب میں  پاکستان مخالف نعرے بازی کی۔

ایم کیو ایم قائد کی تقریر کے بعد شہر بھر میں حالات کشیدہ ہو گئے اور کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔ اس کے بعد رینجرز بھی میدان میں آ گئی ہے۔ شہر میں ہر طرف خوف و ہراس  ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: