مہوش حیات پاکستانی فلموں کی کامیابی پرخوش

اداکارہ مہوش حیات   کا کہنا تھا کہ  موجودہ دور میں فلم ایک پراڈکٹ بن گئی ہے ،اسی لیے فلم میکر  نمائش سے قبل تشہیری مہم پر بھرپور محنت اور ورک کرتے ہیں۔ جس میں فلم کے پروڈیوسر ، ڈائریکٹر سمیت کاسٹ میں شامل فنکار  ملک کے علاوہ بیرون ممالک میں پروموشن کے لیے جاتے ہیں ۔ماضی میں فلم کے لیے  ریڈیو اور اخبارات کے اشتہارات ، شاہراہوں پر لگے پوسٹر ہی کافی ہوتے تھے ۔اس  دور میں لوگوں کے  پاس  ٹی وی ، ریڈیو کے علاوہ فلم ہی دوسری بڑی تفریح تھی ،مگر اب حالات کافی بدل چکے ہیں۔ سٹیلائٹس چینلز اور انٹرنیٹ کی صورت میں تفریح کے بے شمار مواقع میسر ہیں ۔فلم کی مقبولیت میں کمی نہیں  بلکہ جدید سنی پلیکس سینما کے باعث بڑھ گئی ہے۔

’’ایکٹر ان لا‘‘ کامیڈی فلم ہے جس کے گانے اور ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، لوگ اس کی نمائش کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہدایتکار نبیل قریشی کی ’’نامعلوم  افراد‘‘ کے بعد یہ دوسری فلم ہے جب کہ ’’نامعلوم افراد‘‘ میں آئٹم سانگ کیا اور اب اس فلم میں فہد مصطفی کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہوں جس میں بالی ووڈ اداکار اوم پوری بھی شامل ہیں۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: