یہ میرا پاکستان نہیں،متحدہ قائد کی باغیانہ تقریر

ایم کیو ایم کے قائد نے الزام لگایا کہ رینجرز کا رعب اندرون سندھ نہیں چلا۔ سارا سندھ اکٹھا ہوگیا لہذا فوج ہٹ گئی۔ راحیل شریف نے کہا آپریشن پنجاب میں بھی ہونا چاہیے۔ پنجاب کی حکومت اور وفاقی حکومت نے کہا پنجاب میں رینجرز آپریشن نہیں ہوگا۔ آپریشن رک گیا۔

ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ ان کی بات اس وجہ سے مانی گئی کہ وہ سب فرزند زمین ہیں اور ہم کو بھگوڑا تصور کیا جاتا ہے کیونکہ ہم ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔لہذا ہمیں فرزندان زمین کے برابر کیسے سمجھا جائے گا؟ ہمارے حیثیت بھنگیوں سے بھی  بری ہے۔ را نیک نیتی کے ساتھ  ساتھ دے تو چار دن میں پاکستان چھین لوں۔ ساتھیوں وڈیروں کو جہاں موقع ملے انجکشن لگا دینا۔ان سب کا سوشل بائیکاٹ کرو۔

ایم کیو ایم  قائد کہتے ہیں کہ جہاں جرات مندانہ قدم اٹھاتا ہوں وہاں میرے پارٹی لیڈر سامنے آجاتے ہیں۔ پہلے مجھے عوام سے علیحدہ کروا دیا۔اب دوبارہ یقین دلایا۔  فاروق ستار نے کہ پرویز رشید باتوں میں سچے لگ رہے تھے۔پرویز رشید اس وقت کہاں  تھا جب کارکن لاپتہ ہوئے۔ الطاف حسین پر پابندی لگائی گئی۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ ملک ہمارا ملک نہیں ہے۔جئے پاکستان کے نعرے نہیں لگاؤں گا۔یہ میرا پاکستان نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے بھوک ہڑتال کیمپ میں آنا مناسب نہیں سمجھا۔وڈیرے کا بیٹا  ہے۔مجھے اجازت دیں اور رابطہ کمیٹی کی قیادت ندیم نصرت، فاروق ستار، کنور نوید میں سے کسی کو بھی دے سکتا ہوں۔

ایم کیو ایم قائد نے پارٹی قائدین پر الزام لگایا کہ یہ لوگ پہلے ان سے استعفیٰ دلوا چکے ہیں۔آج انہوں نے استعفے کی بات نہیں کی۔ دبے الفاظ میں مطلب یہی تھا۔جس طرح چاہے مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کریں۔میرا پاکستان سے کوئی واستہ نہیں۔ یہ میرا وطن نہیں ہے۔یہ پنجابیوں او فوج کا پاکستان ہے۔یہ ملک کو لوٹنے والے فوجی ، وڈیروں اور جاگیرداروں کا پاکستان ہے۔غریبوں، کسانوں، ہاریوں کا پاکستان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھائی بھتیجا گیا، زندگی گئی، کوئی بات نہیں۔ اللہ بہتر حساب کرنے والا ہے۔ میری موت کا انتظار کریں۔ میری موت کی اطلاع ملے تو دل چاہے تو بخشش کی دعا کر دیں۔

ایم کیو ایم  قائد کے الفاظ سننے کے بعد کارکن جذباتی ہوگئے۔ پاکستان مخالف نعرے بازی کی اور مہاجرستان کے نعرے لگائے گئے۔ کارکنوں نے کہا کہ وہ ڈی جی رینجرز کی لاش لے آئیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: