500 روپے کی خاطر بھائی نے بھائی کو آگ لگادی

فیصل آباد میں 500 روپے کے جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

قاسم آباد کے ابوبکر نے اپنے بھائی مشتاق سے پانچ سو روپے لینا تھے جس پر ان کا جھگڑا ہوا۔

غصے میں آکر ابوبکر نے مشتاق کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ بعد میں آگ بجھاتے ہوئے ابوبکر اور اس کا بھائی عمر بھی جھلس گئے۔

تینوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مشتاق کے جسم کا 65 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔ ابوبکر اور عمر معمولی طور پر جھلسے ہیں۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: