قومی اسمبلی بجٹ سیشن کے دوران مسلسل چھٹے روز بھی کورم پورا نہ ہوسکا۔ اجلاس کے آغاز پر صرف چوبیس ارکان ایوان میں تھے۔
پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ نے کہا کہ جی ایچ کیو سے بلاوا آئے تو وفاقی وزرا فورا پہنچ جاتے ہیں لیکن پارلیمنٹ میں نہیں آتے۔ وزیراعظم کی بیماری کا تو پتہ نہیں لیکن حکومت کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ ملکی تاریخ کا پہلا آف شور بجٹ ہے جس کی منظوری وزیراعظم نے آف شور علاقے سے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کو زندہ جلائے جانے کے واقعات پر ایوان کیوں خاموش ہے
تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن عاقب اللہ نے بجٹ پر بحث کے دوران کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کی گئی تو کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہہ بہر ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا۔