مائیکل فلپس بازی لے گیا ، 188 ملک پیچھے رہ گئے

ریو اولمپکس میں کئی ریکارڈ بنے اور ٹوٹے ہیں۔ ایسے میں امریکی سوئمر مائیکل فلپس نے منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

مائیکل فلپس 5 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر میڈلز ٹیبل پر 19ویں نمبر پر ہیں۔ اس طرح انہوں نے ریو اولمپکس میں 188 ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

michael phelps

کھیلوں کے سب سے بڑے میلے میں 206 ممالک سے ایتھلیٹس شریک ہوئے جن کے درمیان 306 گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا مقابلہ تھا۔

2004 کے ایتھنز اولمپکس میں مائیکل فلپس نے 6 گولڈ اور 2 سلور میڈل حاصل کئے تھے اور وہ 185 ملکوں سے میڈلز کی دوڑ میں آگے رہے۔

2008 کے بیجنگ اولمپکس میں فلپس نے 8 گولڈ میڈل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس ایونٹ میں وہ 10ویں نمبر پر تھے اور انہوں نے میڈل ٹیبل پر 194 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Michael Phelps after racce

2012 کے لندن اولمپکس میں فلپس نے 4 گولڈ اور 2 سلور میڈل جیتے اور 184 ملک ان سے پیچھے رہے۔

اولمپکس کی 120 سالہ تاریخ میں مائیکل فلپس 23 سونے کے تمغے جیت کر سرفہرست ہیں۔ امریکی سوئمر اولمپکس کیرئیر میں  3 ارب سے زیادہ آبادی رکھنے والے 166 ممالک سے زیادہ تمغے جیت چکے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: