کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، سفارتی رابطہ محدود

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی بڑھتی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارت سے سفارتی رابطے محدود کردئیے ہیں۔

پاکستان نے بھارت سے قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر ہونے والا رابطہ منقطع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سفارتی سطح پر بھارت کو دباؤ میں لانا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حالات کی بہتری تک دونوں ممالک کے درمیان صرف سیکریٹری خارجہ سطح پر رابطہ رکھا جائے گا۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت پر ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کررہا ہے۔ وادی میں اب تک 80 سے زیادہ افراد کو شہید کیا جاچکا ہے جبکہ سیکڑوں افراد چھروں والی بندوقوں کے باعث بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: