مبینہ موٹرسائیکل چوروں پر بدترین تشدد

قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔ ضلع خیر پور کے علاقے رانی پور میں  پولیس اہلکاروں نے  موٹر سائیکل چوری کے الزام میں 2 لڑکوں   کو گرفتار کر لیا۔

لڑکوں کو تھانے میں  لے جا کر برہنہ کرکے تھرڈ ڈگری  تشدد کیا گیا۔

غیر انسانی  تشدد  کرنے  والے قانون کے محافظ ان لڑکوں سے موٹرسائیکل چوری کا الزام جبراً تسلیم  کرانے چاہتے تھے ۔

تھانے میں اس وحشیانہ سلوک کو روکنے والا کوئی نہیں تھا۔

لڑکے گڑ گڑا کر  اپنی بے گناہی  کی دہائی دیتے رہے لیکن تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

پولیس اہلکار اس دوران لڑکوں کو گالیاں بھی نکالتے رہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: