مزید 3کشمیری شہید، مقبوضہ وادی میں ’’ہو‘‘ کا عالم

مقبوضہ وادی میں کرفیوکا آج44واں روز ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 93 ہے جبکہ ہزاروں کشمیری زخمی ، سینکڑوں بینائی کھو چکے  ہیں۔

آ ل جموں و کشمیر ٹرک ڈرائیورز اینڈ کنڈیکٹرز یونین نے  پہلی بار حکومت کے خلاف ایکشن لیا ہے۔

یونین کے صدر خیرالدین وانی نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل یہ یونین ہر بار احتجاج سے دور رہی ہے۔

یونین اور ریاستی حکومت میں انتہائی گہراے مراسم ہیں ، تاہم اس بار سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی مخالفت کے باعث یونین نے بھی کھل کر کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے۔

ہفتہ کے روزسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں 20اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے ایک وفد صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی اور انہیں کشمیر کی سنگین صورت حال پر قابو پانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ اور آئینی اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: