ریو کا آخری دن، امریکا کو فیصلہ کن سبقت

امریکانے ریواولمپکس جیت لیے۔ امریکا نےمیڈلزٹیبل پرسونے کے 43تمغےجیت کرفیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پوزیشن کی دوڑ میں دوسرا نمبر کون حاصل کرے گا،فیصلہ آج ہوجائے گا۔

15ویں دن کے اختتام پر امریکانے مجموی طورپر 116میڈلز جیت لیےہیں جن میں 43گولڈ،37 سلور اور 36برونزمیڈلز شامل ہیں۔

کھیل کے 15ویں دن ریاست ہائے متحدہ امریکاکے ایتھلیٹس نے مزید 5طلائی تمغے جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

یہ 17واں موقع ہے جب امریکا میڈلز ٹیبل پر پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

اب تک ہونے والے 28میں سے 27اولمپکس میں امریکا شریک رہاہے۔

وہ 8بار دوسری اور دوبار تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہاہے۔

ریو اولمپکس کی میڈلزپوزیشن کی دوڑ میں دوسرا نمبر کون حاصل کرے گا۔ اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

اولمپکس کے آخری دن 12گولڈمیڈلزکے حصول کی جنگ لڑی جائے گی۔

برطانیہ ستائیس سونے کےتمغے جیت کردوسرے اور چین 26گولڈمیڈلز جیت کر تیسرے نمبر پرہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: