لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں نوجوان نے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن نوجوان علاج کے دوران دم توڑ گیا۔
لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ رضوان نامی نوجوان نے اس کی بہن پر فائرنگ کی تھی، جس کو بچاتے ہوئے وہ زخمی ہوگئی۔