ترک پارلیمنٹ کی اسرائیل سے تعلقات بحالی کی منظوری

ترک پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حکومتی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے بعد ترک اسرائیلی تعلقات میں 6 برسوں سے جاری تعطل عملی طور پر ختم ہو گیا ہے۔

 Turkey parliament

دونوں ملکوں کے سفیر جلد ہی اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ انقرہ حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 2010 میں منقطع کیے تھے جب اسرائیلی بحریہ کے کمانڈوز نے غزہ جانے والے ایک ترک امدادی جہاز پر دھاوا بول کر 10 ترک امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ڈیل کے تحت اسرائیل 20 ملین ڈالر تاوان ادا کرے گا۔

Turkey Israel

شام کے حوالے سے ترکی نے پالیسی تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک میں خانہ جنگی ختم کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ صدر بشار الاسد کو عبوری طور پر تسلیم کرتے ہیں لیکن طویل مدتی رہنما کے طور پر نہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: