امریکا نے پاکستانی فوجی اور سیاسی قیادت کی جاسوسی کی، اسنوڈن

امریکا کے باغی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن کی دستاویزت میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی جاسوس ادارے این ایس اے نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے وی آئی پی ڈویژن اور لبنان کے بڑے آئی ایس پیز کی جاسوسی کی۔ اس کے لیے بلائیڈ ڈیٹ کا نظام استعمال کیا۔

Ewdward Snowden US Spy

ان سرگرمیوں کے نتیجے میں این ایس اے کو پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے گرین لائن کمیونیکیشن نیٹ ورک کی اطلاعات ملیں جبکہ لبنان میں حزب اللہ کی 1800 سرگرمیاں نظر میں آئیں۔

Computer Spy

ایک غیر معروف گروپ شیڈو بروکر کی دستاویزات کے مطابق کمپیوٹر میلویئر وائرس کی طرز پر بنایا گیا۔ اس کے علاوہ امریکی این ایس اے نے ایک نظام بلائیڈ ڈیٹ کے نام سے بھی بنایا۔ جس کا مقصد سیکنڈ ڈیٹ کے ذریعے وائی فائی نیٹ ورکس پر حملہ کر کے ان کا رخ این ایس اے کے سرور کی جانب موڑنا تھا۔ یہ آلہ کھلے میدان میں استعمال ہوتا ہے اور اس سے دشمن کا وائرلیس نیٹ ورک تباہ ہوتا ہے۔ یہ ایک طرح کا لیپ ٹاپ ہوتا ہے اور یہ سیکنڈ ڈیٹ، ہیپی آور، نائیٹ اسٹینڈ کو استعمال کرتے ہوئے حملے کرتا ہے۔ اس کو ڈرون پر بھی لگایا جاسکتا ہے اور یہ وائی وائی نیٹ ورکس کو این ایس اے کے سرور پر منتقل کر دیتا ہے۔

Spy Drone

اسنوڈن کی جو دستاویز دی انٹرسیپٹ نے جاری کی ہے وہ اسنوڈن نے 2013 میں انٹرسیپٹ کو دی تھی۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیکنڈ ڈیٹ کے آلے کی آئی ڈی (ace02648bd13579) ہے۔ سیکنڈ ڈیٹ کے حوالے سے شیڈو بریکر کی لیک ہونے والی 14مختلف فائلوں میں یہی آئی ڈی استعمال ہوئی ہے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: