نشہ کیوں کیا، اوباما بیٹی سے ناراض

امریکی  میگزین ریڈر میں اوباما کی بیٹی مالیا کی خبر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا۔ خبر کے مطابق امریکی صدر کی بیٹی نے ایک پارٹی کے دوران سیگریٹ میں گردے کا استعمال کیا تھا۔ اب اسی میگزین نے حالیہ رپورٹمیں دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوباما اپنی بیٹی سے انتہائی ناراض ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق صدر اوباما کے لئے مالیا کی حرکت ڈرونا ترین خواب تھی۔ انہیں امید بھی نہیں تھی کہ وائٹ ہاؤس کے ایک پرفیکٹ خاندان کا   انجام یہ ہو گا۔ ریڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوباما اس واقعے کے بعد انتہائی پریشان ہیں اور کئی دن سے خاموش ہی رہتے ہیں۔

18سالہ  مالیا اوباما کی تصاویر اور ویڈیو پچھلے ماہ ریڈر آن لائن نے ہی شائع کی تھیں۔ ریڈر کے مطابق شکاگو کی ایک پارٹی کے دوران مالیا نے سیگریٹ پیا اور اس میں گانجا یا ممکنہ طور پر گردا موجود تھا۔

ریڈار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد صدر اوباما  نے کئی دن تک مالیا سے بات نہیں کی پھر وہ انہیں اپنے ساتھ ایک واک پر لے گئے جہاں دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک بات چیت جاری رہی۔ اس دوران اوباما نے ایک بزرگ باپ کی طرح اپنی جواب بیٹی کو سمجھانے کی کوشش کی تاکہ وہ کہیں مزید بگڑ نہ جائے۔

مالیا 2017میں ہاورڈ سے وابستہ ہو جائیں گی جہاں سے وہ اپنی باقی تعلیم مکمل کریں گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: