گولڈ میڈل کی شکست ،تائی کوانڈو کا کھلاڑی رو پڑا

برطانوی تائی کوانڈا اسٹار اولمپکس کے فائنل میں 8-6سے آئی وری کوسٹ کے کھلاڑی سے ہار گئے۔ اس ہارپر ’’لوٹالو محمد ‘‘ اتنا دلبرداشتہ ہوئے کہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ’’زمین پر دوزخ بن گئی۔ میں اپنی خواب سے چند سیکنڈ کی دوری پر تھا لیکن میں چمپئن نہیں بن سکا۔ میں ٹی وی پر رونا نہیں چاہتا لیکن کیا کرو، میرے خواب چکنا چور ہو گئے۔ ‘‘

’’میں تمام لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جو پوری رات میرے لیے جاگے تاکہ میں جیت جاؤں اور وہ جشن منا سکیں۔ میں برطانوی قوم سے معذرت خواہ ہوں۔  بس میں اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں۔ بس میں رونا نہیں چاہتا لیکن میں ٹوٹ گیا ہوں۔ مجھ معاف کر دیں۔‘‘

لوٹالو تائی کوانڈر کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے لندن اولمپکس 2012میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ تاہم یہ تمام اعزازت بھی انہیں اس موقع پر تسلی دینے میں ناکام رہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: