مزید ابتر کیا ہو گا؟ مجھے ہی ووٹ دے دو، ٹرمپ

مشی گن میں تمام سفید فام افراد کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار 3کروڑ 50لاکھ سیاہ فام ووٹروں  کو براہ راست مخاطب کیا۔ ان پر پارٹی میں شدید تنقید کی جا رہی تھی کہ ٹرمپ نے سیاہ فام ووٹروں کو ری پبلکنز سے دور کر دیا ہے۔

تاہم ان کا اس ریلی میں انداز انتہائی مختلف تھا۔ انہوں نے سیاہ فام افراد سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈیموکریٹس  کے دور میں افریقی امریکی کمیونٹی کو سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ میں ان تمام لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آخر آپ کے ساتھ اس سے برا اور کیا ہو گا؟ کیا یہ بہتر نہیں کہ کچھ نیا کیا جائے؟ ٹرمپ کو موقع دیا جائے؟‘‘

’’آُپ غربت میں رہ رہے ہیں۔ آپ کے اسکولوں کی حالت خستہ ہے۔ آپ کے پاس نوکری نہیں۔ آپ کو کیا نقصان ہو گا؟ آپ کے پاس کھونے کو کیا ہے۔ ‘‘

اس کے جواب میں ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے تمام افریقی کمیونٹی کو  غریب کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔

سیاہ فام افراد میں ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کی مقبولیت تاریخ میں کم ترین سطح پر ہے۔ پچھلے ہفتے ہونے والے پولز میں صرف 2فیصد سیاہ فام افراد ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: