پاناما لیکس سے کچھ نہیں نکلنے والا

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں کچھ نہیں نکلے گا،غلط کام کرنیوالاسپریم کورٹ کو خط نہیں لکھتا کہ میرا احتساب کریں، احتساب قرضے معاف اور قبضہ کرنے والوں سمیت سب کا ہونا چاہئے۔

بورے والا میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز پی ٹی آئی سربراہ پر برس پڑے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان قرضے معاف کرانے والے کے جہاز میں گھومتے ہیں، وہ کون سے احتساب کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کشمیر الیکشن میں ن لیگ نے 32 نشستیں حاصل کیں اب عمران خان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو غلط کام کرتا ہے وہ سپریم کورٹ کو احتساب کے لئے خط نہیں لکھتا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قرضے معاف کرانے والوں، زمینوں پر قبضہ کرنے والوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے، پانامہ لیکس کی بات کے بعد آزادکشمیر کے لوگوں نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: