مدارس کی رجسٹریشن، سندھ کابینہ نے بل منظور کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل منظور کرلیا گیا ۔

اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کا قانونی مسودہ پیش کیا گیا جسے منظور کرلیا گیا ۔ بل کے تحت صوبے میں نئے دینی مدارس کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت لینا ہو گی۔

رجسٹرڈ دینی مدارس کی دوبارہ رجسٹریشن محکمہ داخلہ اورصوبائی محکمہ مذہبی امورکرے گا،مشیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی 15دن میں کام کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر ہرصورت عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

انہوں نےمزید کہا کہ مدارس انتظامیہ رجسٹریشن کے عمل میں تعاون کرے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: