خواتین کا بغیر میک اپ باہر نکلنا پریشان کن

حالیہ تحقیق میں ماہرین نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ خواتین میک اپ کے بغیر گھر سے با ہر نکلنے پر زیادہ پریشان ہو جاتی ہیں۔
انہیں ملازمت کے لیے انٹر ویو کی اتنی فکر نہیں ہو تی جتنا کہ میک اپ کے بنا با ہر جانے پر وہ ذہنی دبا ؤ کا شکار ہو جا تی ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ دو تہائی سے زیادہ خواتین میک اپ کے بغیر آفس جا نے پر نہایت خوفزادہ ہو جاتی ہیں۔
3 ہزار خواتین پر کیے گئے سر وے میں بتایا گیا کہ عورتوں کے لیے شاید لو گو ں میں تقریر کر نا ، ملازمت کے لیے انٹر ویو دینا یا پہلی ملاقات پر جا نا اتنا پریشان کن نہیں ہو تا جتنا کہ انہیں بغیر میک اپ کئے کام پر جانے سے ڈر لگتا ہے۔
70 فیصد خواتین کا خیال تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ ان کے ساتھ کام کر نے والے افراد یا دوسرے لو گ انہیں میک ا پ یا ہیئر سٹائل بنائے بغیر دیکھیں۔
کام پر جانے کے لیے خواتین کم سے کم بیس منٹ میک اپ کر نے پر صرف کر تی ہیں اور پھر ذہنی طور پر کام کے لیے تیار ہوتی ہیں۔
91 فیصد خواتین کا مو قف تھا کہ اگر انہیں بغیر میک کسی سے پہلی ملاقات کے لیے جانے کے لیے کہا جائے تو وہ انکا ر کر دیں گی کیونکہ بنا میک اپ کے کسی سے ملنا ان کے اعتماد کو بالکل ختم کر دیتا ہے۔
صرف اکتیس فیصد خواتین ایسی تھیں جو جم جانے یا کچن میں کام کرنے کے دوران میک اپ کو پسند نہیں کر تی تھیں تا ہم ان کا بھی یہ کہنا تھا کہ میک اپ کے بغیر آفس میں باس یا ساتھی کارکنوں کا سامنا کر نا ان کے لیے انتہائی مشکل اور معیوب عمل ہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: