قندیل قتل کیس، ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کا علم تھا

قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم باسط کی پولی گرافک رپورٹ ملتان پولیس کو موصول ہوگئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور ملزم باسط کو قتل کاعلم تھا ۔ اس نے ملزم وسیم اور حق نواز کو فرار ہونے میں مدد دی اور خود روپوش ہو گیا تھا۔ پولیس پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ میں تفتیش کو مزید آگے بڑھا رہی ہے۔

qandeel

قندیل بلوچ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی اسلم شاہین کو طلب کر لیا۔ پولیس کے مطابق اسلم شاہین کراچی میں حساس ادارے میں ملازم ہے۔ پولیس کی درخواست پر حساس ادارے نے اسلم شاہین سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔ جبکہ قندیل بلوچ کے والد عظیم  نے قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمہ کے لیے دی گئی درخواست میں بھی شبہ کا اظہار کیا تھا کہ مرکزی ملزم وسیم نے اسلم شاہین کے ایما پر قندیل بلوچ کو قتل کیا ہے۔ اسلم شاہین چند روز میں شامل تفتیش ہونے کے لیے ملتان آئے گا

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: