کاجول کا سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے فلم  دبنگ 3  میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ خبر ہے کہ اس فلم کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن کاجول نے یہ کہہ کر یہ رول ٹھکرا دیا کہ اس رول میں کوئی دم نہیں ہے۔ یاد رہے کہ دبنگ سیریز کی فلموں میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کے طور سوناکشی سنہا نے کام کیا تھا۔   دبنگ 3 میں دو ہيروئنیں ہو سکتی ہیں۔ خبروں کے مطابق سوناکشی کے علاوہ دوسری ہیروئن کے لئے کاجول سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن کاجول نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ  دبنگ 3  میں ایک ہیروئن کا بہت ہی بااثر رول ہے۔ لہذا ارباز خان کسی بڑی اداکارہ کو فلم میں لینا چاہتے ہیں، اسی لئے وہ کاجول کے پاس گئے، لیکن کاجول نے اس رول سے انکار کر دیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: