سعودی بمباری، این جی اوز کا احتجاج، عرب اتحاد پریشان

یمن کے فضائی حملوں میں میں سعودی عرب کی جانب سے اسپتال پر بمباری کے بعد دنیا میں ڈاکٹرز کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ’’ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈر‘‘ نے شمالی علاقوں میں اسپتال بند کر دیئے اور اپنا تمام عملہ واپس بلا لیا۔

جمعرات کو سعودی بمباری میں تنظیم کے 19افراد مارے گئے تھے۔ تنظیم جنگ زدہ شمالی یمن میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے جس میں خصوصاً عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ تاہم عالمی ضمانت کے باوجود سعودی اتحاد نے ایم ایس ایف کے اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد تنظیم نے احتجاجاً اپنے تمام اسپتال بند کر دیئے۔

ادھر تنظیم کی تنقید کے بعد سعودی وزارت خارجہ نے فوری طور پر بیان جاری کیا کہ انہیں بمباری پر افسوس ہے اور جلد از جلد تنظیم کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس بلایا جائے گا۔ تاہم واقعے کی تحقیقات کے لئے غیر جانبدار کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ادھر عرب نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی اور خلیجی ممالک کا گروہ تنظیم سے رابطے میں ہے اور انہیں احتجاج خاموش کرانے کے لئے بھاری فنڈنگ کا لالچ دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی الجزیرہ سمیت کئی عرب نیوز ایجنسیاں دعویٰ کر چکی ہیں کہ سعودی اتحاد نے یمن جنگ میں عالمی قوانین کی کئی بار خلاف ورزی کی لیکن پھر تنظیموں کو خاموش کرانے کے لئے رشوت کا استعمال کیا۔

ایم ایس ایف دنیا کی صرف چند تنظیموں میں شامل ہے جو سعودی اتحاد کی بدترین بمباری کے باوجود یمن میں عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے میدان میں آئی۔ اس کے تمام اسپتالوں کی  لوکیشن اتحاد ممالک کے پاس ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: