اقوام متحدہ کو کشمیر کاخیال آگیا

 اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ بانکی مون نے وزیرِ اعظم نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حالات کا نوٹس لینے کیلئے لکھے گئے خط  کا جواب دے دیا۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون نے کہا  ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے۔

indian occupied kashmir

وزیرا عظم کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں بانکی مون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد روکنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل علاقائی امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔

بانکی مون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے علاقائی امن اور مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ وہ اقوام متحدہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: