پاک بحریہ کے لیے 17 ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکر تیار

پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے پاک بحریہ کے لئے 17 ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکر تیارکر لیا گیا۔ یہ جدید جہاز لاجسٹک سپورٹ، جنگی آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی معاونت اور طبی سہولتوں کے ساتھ امدادی آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔

PNS Warship Fleet Tanker

سال 2013 ءمیں ہونے والے معاہدے کےتحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔

ترکی کی شپ بلڈنگ فرم سووما ٹیکنالوجی، ایس ٹی ایم اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے مشترکہ طور پراس ٹینکر کو مقررہ وقت سے 2 ماہ قبل تیار کیا ہے۔

دہرے ہل پر مشتمل یہ ٹینکر بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے کارگو ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔

یہ فلیٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہ جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کر سکے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: