رشوت دینے کی ویڈیو بنانے والی خاتون پر جرمانہ

سینیگال میں ایک عدالت نے خاتون کو پولیس اہلکار کو رشوت دینے کے جرم میں 250 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی۔

اس خاتون نے رشوت طلب کیے جانے کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

عدالتی حکم کے مطابق اگر وہ خاتون دوبارہ ایسے کسی عمل کی مرتکب پائی گئیں تو انھیں ایک ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اس خاتون نے یہ ویڈیو خفیہ طریقے سے بنائی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار جرمانے کا پرچہ کاٹتا ہے لیکن 5  ڈالر رشوت لینے کے بعد وہ کاغذ کھا جاتا ہے۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس اہلکار پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا حالانکہ سینیگال میں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔

پولیس اہکار پر بھی 250 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اس قسم کے عمل کے دوبارہ مرتکب ہونے پر  2 ماہ قید سنائی گئی ہے۔

سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں خاتون اپنی دوست کے ساتھ گاڑی ہر جارہی تھیں جب رشوت کا واقع پیش آیا۔

گاڑی میں موجود دوسری خاتون کو بھی بدعنوانی کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: