تیراکوں کے جھوٹ پر امریکہ کی معافی

امریکہ کی اولمپک کمیٹی نے اپنے 4 تیراکوں جھوٹ پر معافی مانگی ہے۔ تیراکوں کا کہنا تھا کہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیور میں گن پوائنٹ پر لوٹا گیا ہے۔ تفتیش سے تیراکوں کا جھوٹ پکڑا گیا۔

US swimmers Jack Conger and Gunnar Bentz

دونوں تیراک بدھ کو برازیل چھوڑ کر جا رہے تھے کہ ایک پیٹرول پمپ پر توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لئے انھیں جہاز سے اتارا گیا

جمعے کو دونوں امریکی تیراک گونر بنٹز اور جیک کونگر ریو ڈی جنیرو سے روانہ ہوئے۔

امریکہ کی اولمپک کمیٹی نے اپنے بیان میں تیراکوں کے رویے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ عمل امریکی ٹیم کی اقدار کی ترجمانی نہیں کرتا۔

US Swimmer

پولیس سربراہ فرنینڈو ویلوسو کے مطابق کھلاڑیوں میں سے ایک یا ایک سے زیادہ افراد نے ایک پیٹرول اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی تھی۔

اور مسلح گارڈ کی مداخلت پر امریکیوں نے نقصان کا ازالہ کے لئے رقم ادا کی اور چلے گئے۔

پیٹرول پمپ پر تکرار کے دوران پولیس کو بھی بلا لیا گیا تھا لیکن پولیس کے وہاں پہنچنے سے قبل تیراک وہاں سے جاچکے تھے۔

چار میں سے تین تیراکوں کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس نے برازیل میں روک لیا تھا جبکہ طلائی تمغہ جیتنے والے چوتھے تیراک رائن لوکٹی منگل کو ہی امریکہ لوٹ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ کے باتھ روم کے دروازے کو نقصان پہنچانے کے معاملے کو چھپانے کے لیے ڈکیتی کی کہانی گھڑہی تھی۔

فرنینڈو ویلوسو کا کہنا ہے کہ تیراکوں نے مسلسل اپنے بیانات تبدیل کیے اور وہ غلط بیانی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

US Swimmer Ryan Lochte

امریکی تیراک رائن لوکٹی کا شمار دنیا کے کامیاب ترین تیراکوں میں ہوتا ہے اور وہ 12 اولمپک میڈل جیت چکے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: