مودی کا یار غدار۔۔بلوچستان میں احتجاج

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے ۔

کوئٹہ کے لاء کالج میں مودی کے حالیہ بیان کے خلاف مذمتی ریفرنس کے حوالے سے منقعدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے بول رہا ہوں کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں “را” ملوث ہے ۔

2

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان کے وارث ہیں ، بھارت نے یہاں جو جنگ شروع کی ہے اس کے فاتح ہم ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا بھارت کا حاضر سروس ایجنٹ کا بلوچستان سے پکڑا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ براہمداغ بگٹی کے عزائم صوبہ میں خون کی ندیان بہنے کے ہیں ۔ چند ٹکوں کے لیے دشمن ملک اور مودی کی غلامی قبول کرنے والے براہمداغ بگٹی کو چیلنج کرتا ہوں کہ صوبہ میں پاکستان کے خلاف 50 لوگوں کو جمع کر لے۔ نام نہاد آزادی کی تنظیم چلانے والوں کو ایک فیصد بھی عوام کی حمایت حاصل نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں آج مودی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔ یہاں کے وارث وہ لوگ ہیں جنہوں نے قربانیاں دی ہے جو اب تک ملک پر قربان ہو رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور بلوچستان کے حالات یکسر مختلف ہیں ۔ یہاں لوگ آزاد ہیں انہیں آزادی رائے کی اجازت ہے ۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہدا کے لہو کی قسم دہشت گردوں کو ان کے بلوں سے نکال کر ماریں گے اور جب تک ایک بھی دہشت گرد ہیں ان کے خلاف جنگ جاری ہے گی ۔ نام نہاد قوم پرست اور کالعدم تنظیموں کے سربراہاں خود باہر کے ممالک میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں ۔ تاہم یہاں کے معصوم لوگوں بلوچ قوم کے نام پر اکسا کر اپنے ہی لوگوں کا لہو بہا رہے ہیں۔

دوسری طرف بلوچستان کے عوام نے نریندر مودی کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔

بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور مودی کے بیان کے خلاف سبی میں ریلی نکالی گئی ، ریلی میں ہندو برادری کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

دالبندین کے شہری بھی بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ۔

چمن میں متحدہ قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی جو پاک افغان بارڈر پر اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی کے شرکاء نعرے بازی کرتے رہے ۔ نوشکی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں پتلا بھی جلایا گیا ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: