بھارت کے رومانس سے نکلیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں داسو ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے داسو ڈیم کی تعمیر سے متعلق بولی کو 24 اگست تک حتمی شکل دینے سے روک دیا۔

وکیل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن چائنہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے میری کمپنی کو نااہل قرار دیا جس پر جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پاکستانی عدالتوں میں ورلڈ بینک کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

عدالت نے ہمسایہ ملک کی مثال دینے پر چائنیز کمپنی کے وکیل سلمان اسلم بٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کے رومانس سے باہر نکل آئیں اور ہمیں ہمسایہ ملک کی مثالیں نہ دیا کریں۔

چائنیز کمپنی کے وکیل کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم میں ورلڈ بینک کی 588 ملین امریکی ڈالر کی فنانسنگ جبکہ 460 ملین امریکی ڈالر کی بنک گارنٹی ہے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی فنانسنگ کے بغیر منصوبہ مکمل ہی نہیں ہو سکتا۔

ورلڈ بینک کے فیصلے کی وضاحت پاکستانی عدالتیں نہیں کر سکتیں اورچائنیز کمپنی ورلڈ بینک سے رجوع کرے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: