امریکا میں پاکستانی نژاد بچے پر تشدد، دہشتگرد قرار دینے کی کوشش

امریکا میں مسلم دشمنی انتہاؤں کو چھونے لگی، پاکستانی نژاد بچوں کا اسکولوں میں پڑھنا بھی مشکل ہوگیا۔

نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں اسکول کے وائس پرنسپل نے معذور بچے پر تشدد کرکے اس سے دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک ہونے کا اعترافی بیان لکھوا لیا۔ بیان میں یہ بھی لکھوا گیا کہ وہ سکول کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی بچے نشوان اوپل کے والدین نے سکول انتظامیہ کے خلاف ڈھائی کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

متاثرہ خاندان کے وکیل کا کہنا ہے کہ بچہ سات سال سے اسی سکول میں پڑھ رہا تھا، اس کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور اس دوران اساتذہ اور عملہ نگاہیں چرا کر نکل جاتا اور بچے پر تشدد کو نظرانداز کردیتا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے، مسلمانوں کے خلاف مسلسل بیان بیازی اور خبروں سے معاملات مزید گھمبیر ہو رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: