عدالتیں کرپشن کرنیوالوں کو سٹے، ایک مقدمے کے 3، 3 فیصلے دیتی ہیں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ عدالتوں پر برس پڑے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ انصاف صرف ایک شخص کے لیے نہیں ہونا چاہیے، یہاں عدالتیں ایک مقدمے کے تین تین فیصلے کرتی ہیں۔

اسلام آباد کے گرینڈ حیات ہوٹل کا سکینڈل سب کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ عدالتیں کرپشن اور اربوں کا فراڈ کرنے والوں کو سٹے دے دیتی ہیں۔ لوگ اربوں روپے کا فراڈ کر کے چلے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے ملک بھر میں گریڈ ون، ایم ون، ایم ٹو میں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی۔

حکومت پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اربوں روپے کا فراڈ ہو رہا ہے ہم خاموش نہیں رہ سکتے، بغیر ٹنڈر اور اشتہار کے بھرتیاں ہو رہی ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے حوالے سے پی اے سی کو بتایا گیا کہ ادارے نے اراضی اور عمارتوں کے کرایوں کی مد میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے وصول کرنے ہیں۔ آڈٹ حکام کے مطابق این آئی ایچ نے 12 محکموں سے جون 2013ء کی رقم ابهی تک وصول نہیں کی۔ چئیرمین خورشید شاہ نے ہدایت کی ہے کہ چھ ماہ میں ساری رقم وصول کرکے پی اے سی کو آگاہ کیا جائے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: