وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

وفاقی کابینہ گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کر رہی ہے جس میں منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات ڈویژن کی طرف سے اقتصادی راہداری پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق نجی شعبے کے اشتراک سے لینڈ بینکنگ کی پالیسی پر بھی غور ہو گا۔

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے پروگرام کیلئے پاکستان اور جاپان کے درمیان قرض کے معاہدے، سرکاری شعبے میں آڈٹ سے متعلق پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر مذاکرات اور پاکستان اور ویتنام کے آڈٹ اداروں کے درمیان باہمی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ بینکنگ کے شعبے میں سٹیٹ بینک اور روس کے مرکزی بینک کے درمیان تعاون کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری پر بھی غور کرے گی۔

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان سفارتی پاسپورٹس پر ویزہ ختم کرنے کے معاہدے کی منظوری اورپاکستان اور قازقستان کے درمیان مجرموں کے تبادلے کے سمجھوتےپر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان انسداد منشیات سے متعلق مذاکرات شروع کرنے کی منظوری اورضابطہ فوجداری کے مجوزہ ترمیمی بل کے مسودے پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: