پی پی 240 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی الیکشن

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے۔ پی پی 240 کے کئی پولنگ سٹیشنز پر انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی دیکھی جا رہی ہے۔

پرائمری اسکول جٹ والا میں پولنگ کا عمل ایک گھنٹہ دیر سے شروع ہوا۔ مقناطیسی سیاہی کے بجائے عام سیاہی استعمال کی جا رہی ہے جس سے ووٹوں کی تصدیق ممکن نہیں ہوسکے گی، پولنگ سٹیشن نمبر 99 پر بیلٹ پیپز لہرا کے ووٹ ڈالے گئے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار ممتاز خان قیصرانی اور آزاد امیدواروں خواجہ داود سلیمانی اور امام بخش قیصرانی کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔

حلقے کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے 128 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان میں سے 68 حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہے۔

صوبائی اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی شمعونہ عنبرین قیصرانی کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی، جنہیں اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا گیا۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: