7 کروڑ نامعلوم افراد

پاکستان میں اس وقت سات کروڑ افراد نامعلوم ہیں جن کا حکام کے پاس کوئی ڈیٹا موجود ہیں۔ حكومت كے پاس آبادی كا ڈیٹا بھی موجود نہیں ہے۔

اس وقت ملک کی آبادی 19 كروڑ 60 لاكھ ہے جس میں سے 7 كروڑ افراد کا ڈیٹا نادرا كے پاس ہے نہ محکمہ شماریات كے پاس۔ ان لوگوں کے حوالے سے کچھ علم نہیں کہ یہ لوگ کہاں رہتے ہیں اور کیا کرتے ہیں؟۔

یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں محکمہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کیا۔

آصف باجوہ نے بتایا کہ مردم شماری کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ حكومت نے 2 ارب روپے بھی جاری كردیئے تھے لیکن فوج كے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہونے كے باعث مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری كے التواء كی ہدایت كی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں ایك لاكھ چھیاسٹھ ہزار شمار كنندگان كی ضرورت ہے اور یہ کام فوج کے بغیر ممکن نہیں۔

فوج کے بغیر مردم شماری کرانے کا کوئی پلان بھی موجود نہیں ہے۔

كمیٹی نے مردم شماری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تجویز دی کہ وہ متبادل پلان تیار کرے۔

قائمہ کمیٹی کے ركن كامل علی آغا نے كہا كہ موجودہ حكومت نے ہر كام فوج سے كروانے كا پروگرام بنا ركھا ہے، فوج آئندہ 5 سال میں بھی فارغ نہیں ہوگی، حكومت متبادل منصوبہ بنا كر مشتركہ مفادات كونسل میں لائے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: