بیرون ملک مقیم80لاکھ پاکستانی ووٹ ڈال سکتے ہیں

وزیرقانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ نادرانے انٹرنیٹ کے زریعے80 لاکھ پاکستانیوکو ووٹ کا حق دینے کےعمل کو ممکن قراردے دیا ہے۔

زاہد حامد کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

وفاقی وزیرقانون نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے زریعے ووٹنگ کے لئے سمندرپار پاکستانیوں کی پہلے رجسٹریشن ہوگی جس کے بعد بائیومیٹرک فنگرپرنٹ لئے جائیں گے۔

زاہد حامد  نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مخصوص کوڈ کے ذریعے فراہم کردہ موبائل نمبرسےہی ووٹ ڈال سکیں گے،کمیٹی نے اوورسیزپاکستانیوں کی رجسٹریشن اور ووٹنگ کے عمل کی ذمہ داری نادرا کو دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ نادرا سے اوورسیز پاکستانیو کی رجسٹریشن اور ووٹنگ کیلئے2ہفتے میں سفارشات طلب کرسکتا ہے۔

نادرا کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال میں ایک لاکھ40ہزار اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کرسکتا ہے۔

کمیٹی نے نادرا سے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے اور درکار وسائل سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: